لکھنوی قورمہ

ضروری اشیاء:

گوشت : ڈیڑھ کلو(بغیر ہڈی کا گوشت)
دہی : 4کھانے کے چمچے
پیاز : 3عدد
لہسن کے جوے : 2عدد(چوپ کر لیں)
ادرک(چوپ کر لیں) : 1انچ کا ٹکڑا
ثابت سیاہ مرچ(کوٹ لیں) : 8عدد
چھوٹی الائچی : 4عدد
بڑی الائچی : 1عدد
لونگ : 2عدد
نمک : حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر : 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر : 1چائے کا چمچ
پانی : 2کپ
ہرا دھنیا(چوپ کر لیں) : 1کھانے کا چمچ
تیل : 3کھانے کے چمچ

ترکیب:

گوشت کی چھوٹی بوٹیاں کاٹ کر دھو لیں۔
دہی کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر لٹکا کر پانی نکال لیں۔
2عدد پیاز،لہسن اور ادرک کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
1عدد پیاز کو چوپ کر لیں۔
1پین میں تیل گرم کریں چوپ کی ہوئی پیاز ڈالیں اور گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔
اس میں چھوٹی الائچی،بڑی الائچی،لونگ،نمک اور گوشت شامل کریں اور 8-5منٹ
بھونیں۔
براؤن ہو جائیں اور گھی الگ ہو نے لگے تو پسا ہوا پیاز اور لہسن،ادرک ڈالیں۔
10منٹ بھونیں لال مرچ پاؤڈر،دھنیا پاؤڈر ڈال کر مکس کرکے دہی ڈال کر بھونیں
(پانی کا تھوڑا سا چھینٹا بھی دیں)۔
گھی الگ ہو جائے تو پانی بھی شامل کریں۔
ڈھک کر ڈیڑھ گھنٹا پکائیں۔
گریوی گاڑھی ھو جائے تو ڈش میں نکال کر اوپر ہرا دھنیا چھڑکیں۔
مزیدار لکھنوی قورمہ تیار ہے۔ گرم گرم سرو کریں۔

ایرانی پیاز سوپ

ضروری اشیاء:

پیاز (سلائسز) : 3عدد
اصلی گھی : 2-1کھانے کے چمچے
آٹا : 2کھانے کے چمچے
قصوری میتھی : 1کھانے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر : 1چائے کا چمچہ
مرغی کی یخنی : 2لیٹر
نمک : حسب ذائقہ
ساہ مرچ پاؤڈر : حسب ذائقہ
انڈے(پھینٹ لیں) : 3عدد
خشک باسی روٹی : 2عدد(ٹکڑے کر لیں)
سرکہ : 2کھانے کے چمچے
ترکیب:
ایک گہرےپیندے کے برتن میں پیاز کو اصلی گھی میں اس وقت تک پکائیں
کہ گولڈن براؤن ہو جائے۔
چمچہ ہلاتیں ہوئے آٹا،خشک میتھی کے پتے اور ہلدی ڈال دیں اور یخنی بھی ملا
دیں۔اس میں ابال لے آئیں اورتمام وقت چلاتی رہیںپھر آنچ کم کر کے تقریباً 1گھنٹے
کے تک اسی طرح ابلنے کی حالت میں پکنے دیں۔
سوپ کو نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر سے سیزن کر لیںاور سرو کرنے سے تھوڑی دیر
پہلے سوپ کو ایک بار پھر ابالیں اور چمچ چلاتے ہوئے پھینٹے ہوئے انڈے دال دیں۔
باسی روٹی کے ٹڑے ڈال دیں اور فوراً ہی سرکہ کا چھینٹا دیںاور گرم گرم سرو
کریں۔

اونین اینڈ پوٹیٹو کیک

ضروری اشیاء:

پیاز : 1/2کلو
آلو : 1/2کلو
دودھ : 1/2کپ
پنیر(کش کی ہوئی) : 3کھانے کے چمچ
انڈے(پھینٹ لیں) : 2عدد
جائفل پاؤڈر : 1/2چائے کا چمچہ
سیاہ مرچ پاؤڈر : 1/2چائے کاچمچہ
بریڈ کرمز : 1/2کپ
مکھن : 2کھانے کے چمچ
نمک : حسب ذائقہ
ترکیب:
پیاز چھیل کر تھوڑے سے پانی میں میش کر لیں۔
آلو ابال کر چھیل لیں اور میش کر لیں ایک پیالے میں میش کئے ہوئے آلو اور پیاز ڈال
کر اس میں دودھ،جائفل پاؤڈر،سیاہ مرچ پاؤڈر،نمک ڈال کر مکس کریں۔بیکنگ ڈش
میں لگا کر کر اسے چکنا کر لیں اس میں تیار کیا ہوا آمیزا ڈالیں اس کے اوپر
بریڈ کرمز اور مکھن چھڑکیں اور بیکنگ ڈش کو پہلے سے گرم اوون میں180ڈگری
پر رکھ کر 30-25منٹ تک بیک کریں آمیزے کی اوپر ی سطح جب گولڈنبرائن
ہو جائے تو بیکنگ ڈش کو اوون سے نکال لیں۔
مزیدار اونین انڈپوٹیو کیک تیار ہے۔سرونگ پلیٹ میں رکھیں اور ٹماٹو کیچپ
کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

پیاز سوس کری

ضروری اشیاء:

پیاز(بڑی) : 2عدد
ادرک لہسن پیسٹ : 1کھانے کا چمچ
نمک : 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر : 1کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر : 1/4چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر : 1چائے کا چمچ
کھوپرا پاؤڈر : 3کھا نے کے چمچ
تیل : 1/4کپ
کری پتے : 12-10عدد
زیرہ،میتھی،چاول : 1چائے کا چمچ(ملا کر بھون لیں)
ہری مرچ(بڑے سائز کی): 4-3عدد
املی کا رس : 1/4کپ
ہرا دھنیا،ہری مرچ : گارنشنگ کے لئے
ترکیب:
ادرک لہسن پیسٹ ملا کر نمک،لال مرچ پاؤڈر،ہلدی پاؤڈر،دھنیا پاؤڈر،
کھوپرا پیس لیں۔
تیل گرم کریں پیاز کری پتے لے ساتھ ڈال کر فرا ئی کریں۔
اس کے بعد پیاز میں ثابت ہری مرچ بھی ڈال دیں،جب پیاز ٹرانسپیرٹ ہو جائے تو
اس میں بھنا ہوا اور پسا ہعا مصالہ بھون لیں۔
جب مصالہ بھن جائے تو تھوڑا پانی ڈالیں۔ساتھمیں 5منٹدم پر رکھنے کے بعد
چولہے سے اتار لیں۔
سرونگ باؤل میں نکالیں۔ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کر کے سرو کریں۔

پیاز کا سالن

ضروری اشیاء:

پیاز(چھوٹے سائز کی) : 10عدد
ٹماٹر(سلائسز کاٹ لیں) : 1عدد
ہلدی پاؤڈر : 1/4چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر : 1/4چائے کا چمچہ
املی کا پیسٹ : 2کھانے کے چمچ
نمک : حسب ذائقہ
شملہ مرچیں(سلائسز) : 1عدد
تیل : 1کھانے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈ : 1/25چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر : 1/2چائے کا چمچ
ثابت زیرہ : 1کھا نے کا چمچ
رائی : 1چائے کا چمچ
ترکیب:
ایک پیالے میں ہلدی پاؤڈر،گرم مصالحہ پاؤڈر،نمک،دھنیا پاؤڈر،لال مرچ پاؤڈر
ڈال کر مکس کریں۔
پیا زکو اس طرح چھیلیں کہ اس کا ڈنٹھل الگ نہ ہو۔
اس کے بعد چھری کی نوک سے اس کی پرتوں کوکھولیں (پرتوں کو کاٹنا نہیں
ہے صرف اس کے درمیان خلا پیدا کرنا ہے)مکس کئے ہوئے مصالحے کو بھریں۔
سوس پین میں تیل گرم کریں اس میں ثابت زیرہ اور رائی ڈال کر کڑکرائیں۔
اس میں ٹماٹر،شملہ مرچ،املی کا پیسٹ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر چمچہ
ہلائیں اور پیاز ڈال کر چمچہ چلائیں۔
1/2پانی شال کریں اور ڈھکن سے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پیاز کے نرم ہونے تک
پکائیں۔
مزیدارپیاز کا سالن تیار ہے۔
سرونگ ڈش میں نکالیں اور گرم گرم سرو کریں۔

پیاز کے پکوڑے

ضروری اشیاء:

پیاز(بڑے سائز کی) : 2عدد(باریک سلائسز کر لیں)
بیسن : ڈیڑھ کپ
نمک : حسب ذائقہ
بیکنگ سوڈا : 1چٹکی
چاول کا آٹا : 1کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر : 2چائے کے چمچ
دھنیاپاؤڈر : 2چائے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر : 1چائے کا چمچ
پانی : حسب ضرورت
ہری مرچیں : 2عدد(باریک چوپ کر لیں)
تیل : ڈیپ فرائینگ کے لئے
ترکیب:
ایک پیالے میں بیسن چھان لیں ڈالیں اس میںپیاز،نمک،بیکنگ سوڈا،
چاول کا آٹا،زیرہ پاؤڈر،دھنیا پاؤڈر،لال مرچ پاؤڈر،ہری مرچیں،اور پانی ڈال کر تھوڑا گاڑھا
آمیزہ گھول لیں۔آمیزے کو 30-25منٹ تک ایک طرف رکھ دیں تاکہ آمیزہ نرم اور گاڑھا
ہو جائے۔کڑاہی میں تیل گرم کر یں۔اس میں آمیزے کے مناسب سائز کے پکوڑے
ڈالیں اور گولدن براؤن ہونے تک فرائی کریں ناس کے بعد نکال کر کشن پیپر پررکھ
کر ا ضافی چکنائی جزب کر لیں۔مزیدار پیاز کے پکوڑے تیار ہیں۔
سرونگ ڈش میں نکالیں اور

چکن دو پیازہ

ضروری اشیاء:

مرغی : 1عدد
آلو : 8عدد
لہسن کے جوے : 6عدد(باریک کاٹ لیں)
تیز پات : 2عدد
ادرک پیسٹ : 2کھا نے کے چمچ
چھوٹی الائچی : 6عدد
ہلدی پاؤڈر : 1/2چائے کا چمچ
ٹماٹر(کاٹ لیں) : 2عدد
چینی : 1/2چائے کا چمچ
گرم مصالہ پاؤڈر : 1/2چائے کا چمچ
پیاز(درمیانیسائز کی) : 9عدد
سرخ مرچ پاؤڈر : 3چائے کے چمچ
دہی : 1/2کپ
تیل : 1/2کپ
دار چینی(2 انچ کا ٹکڑا) : 1عدد
لونگ : 12دانے
ثابت سرخ مرچ : 3عدد
خشخاش : ڈیڑھ چائے کا چمچ
مکھن : 1کھانے کا چمچ
نمک : حسب ذائقہ
ترکیب:
مرغی کے 8حصے کر لیں۔3عدد پیاز لے کر ان کے دو دو ٹکڑے کاٹ لیں۔
2عدد پیاز باریک کاٹ لیں۔بقیہ پیاز کو پیس کر ان کا جوس چھان لیں اور گودا پھینک
دیں۔
ایک بھاری پتیلی میں تیل کو گرم کرلیں اور کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اس وقت تک
بھونیں جب تک کہ ہلکی بھوری نہ ہو جائے۔
پیاز کو نکال کا اسے کچن پیپر پر خ شک کر لیں اور اسے ایک طرف رکھ دیں۔
اسی تیل میں لہسن،تیز پات کو فرائی کریں اور چند منٹ کے بعد اس میں
دار چینی اور الائچی ڈال دیں۔2منٹ بعد خشخاش،لونگ اور ثابت مرچ بھی ڈالدیں۔
30سیکنڈ بعد ادر کا پیسٹ،سرخ مرچ کا پیسٹ اور ہلدی پاؤڈر ڈال کر مسلسل چمچ
ہلاتی رہیں۔مرغی آلو اور ٹماٹر ڈال دیں۔
اس کے بعد مکھن دہی اور چینی ملا دیں اور10سے 12منٹ تک پکائیں اس دوران
چمچہ ہلاتی رہیں تاکہ مصالحہ پتیلی کی تہ پر نہ لگنے پائے۔اگر ضرورت ہو تو
تھوڑا سا پانی ملا دیں۔
اس کے بعد اس میں نصف کٹ ہوئی پیاز کے ٹکڑے ڈال دیں۔گرم مصالحہ پاؤڈر،پیاز
کا جوس اور حسب ذائقہ نمک شامل کر دیں۔2سے3منت تک چمچہ ہلائیں۔
اسے ایک بیکنگ ڈش میں منتقل کر کے پہلے سے گرم اوون میں 150ڈگری پر
رکھ کر 25منٹ تک پکائیں۔
جب چکن اور آلو گل جائیں تو اس میں فرائی کی ہوئی پیاز چھڑک دیں۔اور گرم گرم
سرو کریں۔



مٹن چوپس پیاز کے ساتھ

ضروری اشیاء:

مٹن چوپس : 250گرام
دہی : 250گرام
ہلدی پاؤڈر : 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر : 1چائے کا چمچ
گرم مصالہ پاؤڈر : 1چائے کا چمچ
پیاز(سلائس شدہ) : 1/2کپ
ٹماٹر(سلائس) : 1/2کپ
آلو کے سلائس) : 1/2کپ
نمک : حسب ذائقہ

ترکیب :
دہی میں ہلدی پاؤڈر ،نمک،لال مرچ پاؤڈر اور گرم مصالہ پاؤڈر ملا کر چوپس
چوپس میں ملا کر رکھ دیں ،ساتھ میں پیاز، آلو اور ٹماٹر بھی ڈال کر تقریباً
ڈیڑھ گھنٹے تک میرینیٹ ہونے دیں۔
گوشت اور سبزیوں کو بیکنگ ٹرے میں ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں 180ڈگری
پر 25۔20منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
تےار ہو جائیں تو مزیدار چوپس چٹنی کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

گائے کے پائے

ضروری اشیاء:
پائے :2عدد
(بھنے ہوئے صاف کر وا کر ٹکڑتے کروا لیں)
دہی : 2کپ
لال مرچ پاؤڈر : 1چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر : 1/2چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر : 1/2چائے کا چمچہ
ادرک ،لہسن پیسٹ: 1چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر: 1چائے کا چمچہ
لیموں : 2عدد
ہرا دھنیا : 1گٹھی
ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی): 4عدد
پیاز(باریک کٹی ہوئی) :2عدد
نمک : حسبِ ذائقہ
تیل : پکانے کے لئے

ترکیب:
سب سے پہلے پائے اچھی طرح سے دھو لیں اور ایک بڑی دیگچی میں تقریباً 1/2سے زیادہ پانی ڈال د یں اس میں ثابت لہسن کی دوڈلیاں ڈال کر پائے ڈال دیں اور اُبلنے کے لئے رکھ دیں۔
6گھنٹے اُبلنے دیں جب اچھی طرح پائے گل جائیں تو جتنی ہڈیاں ہوں نکال کر پھینک دیں۔
گوشت اور چھوٹی ہڈیاں نکال کر الگ رکھ دیں یخنی کسی برتن میں چھان کر رکھ دیں۔
اسی دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز براؤن کر لیں اور باہر نکال لیں ٹھنڈی کر کے باریک پیس لیں۔
پسی ہوئی پیاز میں دہی،لال مرچ،دھنیا،ہلدی،ادرک،لہسن،گرم مصالحہ،لیموں،ہرا دھنیا،ہری مرچ،نمک سمیت ملا کر تیل میں ڈال دیںاور بھونیں۔
اس کے بعد پائے ڈال کر یخنی ڈال دیں ہلکی آنچ میں توے پر دم کے لئے رکھ دیں۔
جب تیل اوپر آجا ئے تو جان لیں کہ پائے تیا ر ہیں۔
گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔

مٹن اسٹو

اجزاء:
1. بکرے کا گوشت : ایک کلو
2. لہسن پسا ہوا : ایک کھانے کا چمچ
3. ادرک پسی ہوئی : ایک کھانے کا چمچ
4. پیاز کٹی ہوئی : تین سے چار عدد
5. خشک دھنیا :ایک چائے کا چمچ
6. سفید زیرہ : ایک کھانے کا چمچ
7. تیز پات : دو عدد
8. دار چینی : دو ٹکڑے
9. ثابت کالی مرچیں: سات ، آٹھ
10. بڑی الائچی ---- تین سے چار عدد
11.نمک: حسب ذائقہ
12. سرخ مرچ: حسب پسند
13. دہی ---- ایک کپ
14. کوکنگ آئل ---- آدھا کپ
15. ہرا دھنیا، ہری مرچ: حسب پسند

ترکیب:

- گوشت میں تمام اجزا شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔
- گوشت کو دیگچی میں ڈال کر اس وقت تک پکائیں، جب تک گوشت گل نہ جائے۔ ضرورت محسوس کریں تو تھوڑا سا پانی بھی شامل کر لیں۔
- گوشت گل جائے تو اتنی دیر بھونیں کہ تیل اوپر آ جائے۔
- گوشت پک جائے تو چولھا بند کرنے کے بعد ہری مرچ اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
- گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔