اجزاء :-
گوشت (ترجیحاً گائے یا بکرا (ادلے یا بونگ کا) ورنہ مرغی:- ایک کلو۔
گوشت (ترجیحاً گائے یا بکرا (ادلے یا بونگ کا) ورنہ مرغی:- ایک کلو۔
پیاز درمیانہ سائز :- ایک عدد باریک کترا ہوا۔
میدہ :- 6 - 8 کھانے کے چمچ (75 گرام)۔
کوکنگ آئل :- 200 گرام (ایک کپ)۔
نہاری مصالحہ:- ایک پیکٹ (بازار سے نہاری مصالحہ بآسانی مل جاتا ہے۔)
ورنہ درج ذیل مصالحہ جات کی ضرورت ہو گی۔
سونف، زیرہ، سرخ مرچ پسی ہوئی، نمک، خشک دھنیا، گرم مصالحہ پسا ہوا، سونٹھ، جائفل، جاوتری۔۔
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا، ادرک کے باریک تراشے، ہر مرچ کٹی ہوئی اور لیموں:- حسبِ پسند۔ نہاری کے تیار ہو جانے کے بعد اوپر چھڑکنے کے لیے
ترکیب :-
٭ ایک کپ سے کم آئل گرم کر کے گوشت 4 - 5 منٹ تک بھون لیں۔ اس دوران چمچہ چلاتے جائیں۔
٭ ریڈی میڈ مصالحے کا ایک پیکٹ یا بتائے ہوئے سارے مصالحے اور 4 -7 گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھکن دے کر گوشت گلنے تک پکائیں۔(مرغی کے گوشت کی صورت میں صرف دو سے تین گلاس پانی شامل کریں) (بکرے کے گوشت کی صورت میں تقریباً 3 - 4 گھنٹے اور گائے کی گوشت میں 4 - 6 گھنٹے پکائیں)
٭ میدہ ایک کپ پانی میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ تاکہ گھٹلیاں نہ بنیں۔ تھوڑا تھوڑا کر کے شوربے میں ملائیں اور ساتھ ساتھ چمچہ چلائیں۔ تاکہ ایک جان ہو جائیں۔ اب آنچ تیز کر کے پانچ سے دس منٹ تک پکائیں۔ (زیادہ گاڑھی نہاری کے لیے مزید پکائیں۔)
٭ آدھا کپ آئل گرم کر کے کتری ہوئی پیاز سنہری کر لیں اور آئل سمیت نہاری میں شامل کر دیں۔ ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ ڈھکن بند کر کے پکائیں تاکہ آئل اوپر آ جائے۔
٭ ہرا دھنیا، ادرک کے تراشے، ہری مرچ اور لیموں چولھا بند کر دینے کے بعد نہاری کے اوپر چھڑک دیں۔
٭ نہاری تیار ہے، گرم گرم نان کے ساتھ نوش فرمائیں۔


0 comments:
Post a Comment