کوکو نٹ مٹن بریانی:
ضروری اشیاء:
چاول(15منٹ بھگو دیں) : 500گرام
مٹن (کیوب میں کٹا ہوا) : 500گرام
ادرک : 2انچ کا ٹکڑا
لہسن : 6جوے
ہری مرچ : 5عدد
تازہ ناریل(کش کیا ہوا) : 2کپ
ثابت دھنیا : 2چائے کے چمچے
سفید زیرہ : 1چائے کا چمچہ
لونگ : 4عدد
بڑی الائچی(کش کر لیں) : 3عدد
دار چینی : 4عدد
تیز پات : 3عدد
نمک : حسبِ ذائقہ
تیل : ڈیڑھ کپ
کوکو نٹ (کیوبز میں کٹا ہوا) : 2چائے کے چمچے
چیری(کش کی ہوئی) : 1کھانے کا چمچہ
کاجو(فرائی کئے ہوئے) : 12-10عدد
ہرادھنیا(چوپ کیا ہوا) : 2کھانے کے چمچے
ترکیب:
کوکونٹ ،ثابت دھنیا،زیرہ،گرم مصالہ(سوائے تیز پات کے)کو بھون لیں۔
اس کے بعد ان کو ادرک،لہسن،ہری مرچ،نمک کے ساتھ پیس لیں۔
اس مصالحہ کع مٹن کیوب پر لگا کر کچھ دیر رکھیں۔
ایک دیگچی میں تیل گرم کریں، مٹن ڈالیں اور مصالحہ کے ساتھ بھون لیں ۔
تیز پات شامل کریں اور بھونیں ۔
چاول شامل کریں اور کچھ دیر بھون کر نمک اور پانی ڈال کر پکائیں ۔
جب چاول گل جائیں تو کچھ دیر دم پر رکھ دیں ۔
ڈش میں نکال کر ، اوپر چیری، کاجو ہرا ور دھنیا چھڑک کر گرم گرم پیش کریں ۔


0 comments:
Post a Comment