کھڑا مصالحہ پایہ پلاؤ

کھڑا مصالحہ پایا پلاؤ

ضروری اشیاء:
بکرے کے پائے : 8عدد
نمک : حسبِ ذائقہ
کالی مرچ : 10عدد
سونف : 1کھانے کا چمچ
چاول : 1کلو
لونگ : 4عدد
بڑی الائچی : 2عدد
ثابت سفید زیرہ : 1چائے کا چمچہ
پیاز : 1کپ(سلائسز میں کٹی ہوئی)
لہسن : 12جوے
ٹماٹر(چوپ کیے ہوئے) : 2عدد
لال مرچ پاؤڈر : 1چائے کاچمچ
ہلدی پاؤڈر : 1/4چائے کا چمچہ
تیل : 1/2کپ
تیز پات : 2عدد

ترکیب:

پائے پر تھوڑا سا آٹا چھڑک کر تقر یبا ًآدھا گھنٹہ رکھیں،اچھی طرح دھو کر خوب ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔
تقریباً10منٹ بعد نکالیں۔
اب ایک دیگچی میں پائے،نمک،کالی مرچ،سونف،لونگ،بڑی الائچی ز یرہ،لہسن،تیز پات ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ پائے گل جائیں اور تقر یبا ًایک لِٹر پانی بچ جائے ۔
تقریباً 3لیٹر پانی ڈال دیں۔ایک اُبال آنے پر آنچ ہلکی کر دیں۔جتنی ہلکی آنچ پر پائے پکائیے جائیں اتنے مزیدار بنتے ہیں۔
جب پائے گل جائیں تو کسی چھلنی میں ڈال دیں اور چھلنی کے نیچے کوئی برتن ضرور رکھیں۔
اب ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز براؤن کریں اس میں تیز پات ڈال دیں ،تھوڑا سا پانی کا چھینٹا دیں تاکہ پیاز جلنے نہ پائیں اسکے بعد اس میں پائے ،ٹماٹر،ہلدی،لال مرچ،نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں ۔
اس میں ایک لیٹر پایوں کا چھنا ہوا گودا اور پونا لیٹر پانی ملا دیں۔ایک اُبال آنے پر چاول ڈال دیں۔
چاولوں کا پانی خشک ہو جائے تو 5منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
سرونگ ڈش میں نکال کر رائتے اور سلاد کے ساتھ گرم گرم کھڑا مصالحہ پایا پلاؤ سرو کریں۔

0 comments:

Post a Comment