اونین اینڈ پوٹیٹو کیک

ضروری اشیاء:

پیاز : 1/2کلو
آلو : 1/2کلو
دودھ : 1/2کپ
پنیر(کش کی ہوئی) : 3کھانے کے چمچ
انڈے(پھینٹ لیں) : 2عدد
جائفل پاؤڈر : 1/2چائے کا چمچہ
سیاہ مرچ پاؤڈر : 1/2چائے کاچمچہ
بریڈ کرمز : 1/2کپ
مکھن : 2کھانے کے چمچ
نمک : حسب ذائقہ
ترکیب:
پیاز چھیل کر تھوڑے سے پانی میں میش کر لیں۔
آلو ابال کر چھیل لیں اور میش کر لیں ایک پیالے میں میش کئے ہوئے آلو اور پیاز ڈال
کر اس میں دودھ،جائفل پاؤڈر،سیاہ مرچ پاؤڈر،نمک ڈال کر مکس کریں۔بیکنگ ڈش
میں لگا کر کر اسے چکنا کر لیں اس میں تیار کیا ہوا آمیزا ڈالیں اس کے اوپر
بریڈ کرمز اور مکھن چھڑکیں اور بیکنگ ڈش کو پہلے سے گرم اوون میں180ڈگری
پر رکھ کر 30-25منٹ تک بیک کریں آمیزے کی اوپر ی سطح جب گولڈنبرائن
ہو جائے تو بیکنگ ڈش کو اوون سے نکال لیں۔
مزیدار اونین انڈپوٹیو کیک تیار ہے۔سرونگ پلیٹ میں رکھیں اور ٹماٹو کیچپ
کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

0 comments:

Post a Comment